خود آرائی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - اپنی آرائش و زیبائش، ذاتی بناؤ سنگھار؛ (مجازاً) غرور، نخوت۔  جواں لہو کی وہ بینگیں وہ مست انگڑائی وہ نخوتیں، وہ اذیت، خودی، خود آرائی      ( ١٩٤٨ء، دونیم، ٣٢ )

اشتقاق

فارسی سے مرکب 'خود آرا' کے ساتھ 'ئی' بطور لاحقہ صفت لگانے سے 'خود آرائی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوانِ آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث